NPG Media

ناچ گانا بند کروانے پر خواجہ سراؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، وردی پھاڑ دی

چنیوٹ (این پی جی میڈیا ) اجازت نا ملنے کے باوجود خواجہ سراؤں کی جانب سے فنکشن کرنے پر پولیس کا ریڈ خواجہ سراؤں کی جانب سے پولیس پر دھاوا خواجہ سراؤں کی پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے پر پولیس کے جوان شمع سینما پہنچے جہاں خواجہ سرا بغیراجازت فنکشن کر رہے تھے پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکنے پر خواجہ سراؤں نے پولیس پر دھاوا بول دیا ،خواجہ سراؤں کی پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔

وردی میں ملبوس پولیس ملازم مجھے بچائو مجھے بچائوکی دہائیاں دیتارہا مگرکسی نے ایک نہ سنی جبکہ ویڈیو میں وردی میں ملبوس پولیس ملازمین پر تشدد اور اسے گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم بعد ازاں دیگر خواجہ سرإ ڈنڈے سوٹوں کے ہمراہ شہر کے مرکزی ختم نبوت چوک پہنچ گئے اورپولیس چور پولیس چور کے نعرے بھی لگاتے رہے ،ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ سراؤں نے ڈی پی او چنیوٹ کودرخواست دی مگر سکیورٹیخدشات اورکرونا ایس او پیز کیوجہ سے فنکشن کی اجازت نہ دی گئی، پولیس کے مطابق پابندی کےباوجود خواجہ سرا پارٹی نے پروگرام کیا جو قانوناًجرم ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal