NPG Media

کابل میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق، 2 شدید زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں کمی نہ آئی ، گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں گھات لگائے موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے خاتون ججوں کی گاڑی پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین ججز موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ 2 شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر افغان حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں مسلح ملزمان نے صبح کے وقت سپریم کورٹ کی خواتیں ججز پر حملہ کیا جس میں دونوں ہلاک ہو گئیں۔ جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اشرف غنی کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر رہی ہے۔ لیکن انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت داعش کے ذریعے افغانستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے جس کا مقصد امن معاہدے کو ناکام بنانا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal