NPG Media

ایران نے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا کامیاب تجربہ کرلیا

تہران: ایرانی فوج کی جانب سے مشقوں کے دوران جنگی ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ 15 جنوری کو پاسداران انقلاب کی فوجی مشقوں کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور ملک کے اندر تیار کیے جانے والے فوجی ڈرونز کی جانچ پڑتال کی گئی۔


مشقوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں اور جنگی ڈرونز نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایران کی یہ فوجی مشقیں وسطی صحرائی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں کے دوران انقلابی گارڈز کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلمانی بھی موجود رہے، جنہوں نے مشقوں کا معائنہ کیا۔
ایران کی بحری فوج نے اس دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا۔ ایران کی جانب سے ان فوجی مشقوں کا آغاز رواں ماہ کے آغاز میں ہوا۔

مشقوں کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز کے تجربات ہیں۔
سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق مشقوں میں ایران کے بمبار ڈرونز نے فرضی دشمن کے میزائل دفاعی نظام پر ہر جانب سے حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کیا۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی اقسام کے بیلسٹک میزائلوں نے بھی کامیابی سے اپنے مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal