NPG Media

صارفین کی شدید تنقید کام کرگئی،واٹس ایپ کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی موخر

لاہور(این پی جی میڈیا )صارفین کی شدید تنقید کام کرگئی،واٹس ایپ کمپنی ’یوٹرن‘ لینے پر مجبور ہوگئی اور ڈیٹاشیئرنگ پالیسی میں تبدیلی موخرکردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی مفت میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو آخر کار ہوش آگیا اور ڈیٹا شیئرنگ پالیسی موخر کردیا اور یہ فیصلہ صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ سےمتعلق خدشات کےپیش نظر کیا گیا۔

واٹس ایپ نے تنقید کے بعد ڈیڈ لائن 8 فروری سےبڑھاکر15مئی کردی۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے صارفین کی رائے بھی شامل کریں گے۔

واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن میں تاخیر اس لئے کی گئی ہے کیونکہ پالیسی کو لیکر کافی ’ الجھن‘ اور ’غلط فہمی‘ پیدا ہوگئی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نئی پالیسی اپ ڈیٹ میں لوگوں کو واٹس ایپ پر اپنے کاروبار کے نظم و ضبط کو طریقے سے چلانے کیلئے صرف نئے آپشنز شامل ہیں اور "فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal