NPG Media

امریکی صدر کی تقریب حلف برداری، شوبز ستاروں نے بڑی تیاری کر لی

نیویارک: 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر معروف گلوکار بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف اٹھانے کی تقریب میں دنیا کے نامور شوبز ستارے کو دعوت دیدی گئی ہے جس کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے تقریب میں پرفارمنس کی تیاری بھی کر لی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ لیڈی گاگا امریکی قومی ترانے پر پرفارمنس دیں گی جبکہ جینیفر لوپیز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ اس کے علاوہ اداکار ٹام ہینکس حلف برداری کے موقع پر 90 منٹ دورانیے کے پرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹمبر لیلک ، جون بون جووی ، ڈیمی لوواٹو اور اینٹ کلیمنز اور دیگر پر فارمرز میں شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر ہتھیار ڈال د ئیے۔ انہوں نے امریکی عوام اور اپنے حامیوں سے متحد رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں مزید مظاہروں کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں ، قانون کی پاسداری کریں اور جذبات پر قابو رکھیں۔ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں ، جن لوگوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کیا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے سے متضاد خبریں آرہی ہیں۔ میرے سننے میں بھی کچھ عجیب باتیں آرہی ہیں لیکن میں ان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal