NPG Media

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ہے۔طیب اردوان نے تحریر کیا کہ میرے ساتھ پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو بھی ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ترک صدر طیب اردوان نے لکھا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے جب کہ بہت جلد 3 کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے ویکسین آنے کے بعد تمام افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ طیب ایردوان نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے پیاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے 23 لاکھ 64 ہزار801افراد متاثر اور23 ہزار495 ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal