NPG Media

ایک مداح نے اپنا ہاتھ کاٹ کر مجھے سخت پریشان کردیا تھا،شعیب ملک

لاہور(این پی جی میڈیا )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ان کی ایک مداح نے ایک بار اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، وہ اس وقت سخت پریشان اور حیران ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ایک مداح نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکی نے ایک بار ان کے لیے اپنا ہاتھ کاٹ لیا تھا، اس کے اہل خانہ انہیں فون کیا کرتے اور بتاتے کہ بچی نے ایسا کیا ہے آپ اس سے ایک بار بات کرلیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ وہ بہت کم عمر لڑکی تھی، خدا کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہی۔

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری تعارفی ملاقات 2003ء میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں میڈیا کے کچھ دوستوں نے ان سے تعارف کرایا تھا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے 7 سال بعد 2010ء میں ہماری دوسری ملاقات بھی آسٹریلیا کے ریاست تسمانیہ کے شہر ہوبارٹ میں ہوئی اور صرف 4 ماہ بعد ہمارا نکاح ہوگیا۔

واضح رہے کہ 38 سالہ شعیب ملک اور 34 سالہ ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010ء کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی جب کہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے آبائی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

دونوں کے ہاں 31 اکتوبر 2018ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب ان کا بیٹا 2 برس کا ہوچکا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابراعظم بہت بہترین کھلاڑی ہیں امید ہے وہ مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر انسان میں صلاحیتیں ہوتی ہیں ان میں بہتری لاکر کامیاب انسان بنا جاسکتا ہے۔مستقبل میں کون سا موجودہ کھلاڑی اپنا نمایاں مقام بناسکتا ہے کے جواب میں انہوںنے کہاکہ بابر اعظم بہت اچھے بیٹسمین ہیں وہ مستقل مزاجی سے کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی چیز دوسرے کھلاڑیوں میں بھی ہونی چاہیے اور وہ بابر سے سیکھیں، کچھ بھی سیکھنے کیلئے انا کو آڑے آنے نہیں دینا چاہیے چاہے وہ آپ سے جونیئر ہو یا سینئر ہو۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal