NPG Media

دنیا کے مہنگے ترین محل کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

امریکی ریاست لاس اینجلس میں دی ون نامی مینشن کی قیمت 55 ارب روپے لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دی ون نامی مینشن کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین محل قرار دیا جا رہا ہے جو خوابوں کے محل کا روپ دھار گیا ہے۔ محل میں اکیس کمرے اور بیالیس واش رومز ہیں۔ گھر کی قیمت 55 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔
محل کی تعمیر میں آٹھ سال کا وقت لگا اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر فٹ ہے۔ لاس اینجلس میں بنائے گئے محل کی تعمیر میں 600 مزدوروں نے حصہ لیا۔
دی ون نامی مینشن میں 5 سوئمنگ پولز ، تیس گیراج ، چار باؤلنگ ایریا ، 30 سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹر اور فلاحی سرگرمیوں کیلئے بھی جگہ مختص ہے۔
محل کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ پہاڑوں میں گھیرا ہوا ہے اور محل دور سے دیکھنے پر پانی میں تیرتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار مربع فٹ ہے۔ محل کو اندر سے سادہ فرنیچر اور تصاویر کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
خوبصورت مناظر اور روشنی کیلئے دیواروں میں شیشے کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ محل کی قیمت 2014 میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے گھر سے بھی دوگنی رکھی گئی ہے۔ اس سے قبل 2014 میں نیویارک میں گھر 22 ارب روپے سے زائد میں فروخت کیا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal