NPG Media

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے حامیوں کیلئے اہم ویڈیو پیغام سامنے آگیا

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تناؤ کم کریں ، انہوں نے اپنے حامیوں کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دن پرُامن رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر یہی کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں اور جذبات پر قابو رکھیں۔
دوسرے جانب ہنگامہ آرائی کے پیش نظر امریکی کانگریس کی عمارت پر نیشنل گارڈز نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، سیکڑوں فوجی کیپیٹل ہل کی عمارت کے وزٹرز سنٹر میں آرام کرتے اور سوتے ہوئے پائے گئے۔
پارلیمنٹ اور ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے لیے نیشنل گارڈز کے بھاری دستے یہاں پہنچے ہیں ، جو اس عمارت میں یا تو سستا رہے ہیں، یا نیند کے مزے لے رہے ہیں۔ 20 جنوری کو بائیڈن کی صدر کا حلف اٹھانے کی تقریب کے دوران مسلح احتجاج کا خطرہ ہے۔
چھ ہزار سے زائد نیشنل گارڈز پہلے ہی سے واشنگٹن میں تعینات ہیں ، جبکہ مزید دس ہزار اضافی دستوں کو واشنگٹن میں تعینات کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق، 56 فیصد ووٹرز ٹرمپ کو کیپیٹل ہل پر حملے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal