NPG Media

فیس بک، ٹویٹر کو ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کرنے کے باعث 51 بلین ڈالر کا نقصان

نیو یارک: فیس بک اور ٹویٹر کو امریکی صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ بند کرنے سے اب تک 51 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کمپنیوں کو ٹرمپ کے اکاؤنٹ بلاک کرنا بہت مہنگے پڑے ہیں ، فیس بک کو مجموعی طور پر 47 بلین سے زائد جبکہ ٹویٹر کو 3 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں سوشل میڈیا کمپنیوں نے اکاؤنٹس بلاک کرنے پر مؤقف اپنایا تھا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو اکسا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی کے فورا بعد فیس بک اور ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کر دیئے تھے۔ جبکہ ٹویٹر نے تو ان کے 70 ہزار حامیوں کے اکاؤنٹس بھی بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کا اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے معطل کر دیا تھا۔
فیس بک اور ٹویٹر کے بعد یو ٹیوب نے بھی ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے اور یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے جو ویڈیوز اپ لوڈ کیں ہیں وہ یو ٹیوب کی پالیسی گائیڈ لائنز کے خلاف تھیں۔ یوٹیوب انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ویڈیوز سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خطرہ تھا اس لیے یہ ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تناؤ کم کریں ، انہوں نے اپنے حامیوں کو پرُامن رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر یہی کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں اور جذبات پر قابو رکھیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal