NPG Media

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو رسوا کرکے نکالنے کا بندوبست کر لیا

نیویارک: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کروانا مہنگا پڑ گیا، امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد منظور کر لی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قرار داد کے حق میں 223 جبکہ مخالفت میں 205 ووٹ پڑے ، کانگریس کے ارکان نے نائب صدر مائیک پنس پر زور دیا کہ وہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کیلئے اکسایا تھا۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم پر آج امریکی ایوان نمائندگان میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔ امریکی صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ قومی سلامتی ، جمہوریت اور آئین کے لیے خطرہ ہیں ، اس حوالے سے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے قوم کو یقین دلایا کہ سینیٹ بھی ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کرے گی۔

ادھر نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کے بعد ٹرمپ کی بیٹی نے بھی اپنے والد سے رائیں جدا کر لیں ، ایوانکا ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تقریب میں شریک ہوں گی۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal