NPG Media

کون بہترین کرکٹر؟آئی سی سی پولنگ میں عمران خان نے کوہلی کو شکست دیدی،بھارتیوں نے دھاندلی کا رونا رونا شروع کردیا

دبئی :کھیلوں کی عالمی تنظیم (آئی سی سی )کی جانب سے کئے گئے سروے میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شکست دے دی جس کو بھارتیوں نے دھاندلی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی نے ’ پیس سینٹر ‘ کے عنوان سے ایک پول ٹوئٹ کیا جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا نام دیتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا بائولنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سوال پوچھا کہ اُن کے خیال میں ان چاروں افراد میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے جبکہ صارفین کو اپنی آرا کا اظہار کرنے اور اس پولنگ میں حصہ لینے کے لیے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا۔
اس پولنگ میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا مگر سب سے دلچسپ بات سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان ہونے والی نوک جھونک تھی۔

گذشتہ روز جب پولنگ شروع ہوئی تھی تو ابتدا میں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 49 فیصد کے ساتھ واضح برتری لیے ہوئے تھے لیکن آہستہ آہستہ موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ووٹ بڑھتے چلے گئے۔

آخری لمحات میں یہ مقابلہ بڑا سنسنی خیز ہو گیا اور پولنگ کا وقت ختم ہونے سے 17 منٹ قبل تک ویرات کوہلی کو ایک فیصد کی برتری حاصل تھی۔لیکن جاوید میانداد کے آخری چھکے کی طرح ڈرامائی انداز میں عمران خان کے چاہنے والوں نے بھی ووٹ ڈالنے میں اپنا زور لگایا اور بازی لے گئے۔
پولنگ میں پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس پولنگ میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور عمران خان کے حق میں 47 فیصد ووٹ آئے۔

 

صارفین کا اس موقع پر تبصرہ کرنا تھا کہ عمران خان تاریخ کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں اور ان کا کوئی مقابل نہیں جبکہ دوسری جانب کوہلی کے حمایتیوں کا کہنا تھا کہ کپتانی کا بوجھ لے کر ان سے بہتر بلے باز اور کوئی ہے ہی نہیں۔
اس جیت کے بعد تو صارفین کے علاوہ عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اپنے وزرا اور ممبران بھی ٹوئٹر پر آن موجود ہوئے اور آئی سی سی کی اس پولنگ کی بنیاد پر اپنے رہنما کی شان میں گُن گانے لگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی کہ عمران خان کا موازنہ انڈیا کے وراٹ کوہلی سے کرنا درست نہیں کیونکہ عمران خان نہ صرف کرکٹر ہیں بلکہ کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی کے بانی بھی ہیں۔
لیکن دوسری جانب بھارتی صارفین نے پولنگ پر اپنے شکوک کا اظہار کیا کہ اتنا کم وقت رہنے پر عمران خان کی جیت کیسے ہو گئی جبکہ وہ کوہلی سے پیچھے تھے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal