NPG Media

پہلی بار برطانیہ کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی گئی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قوم کو یہ خوشخبری مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرقبہ کسی مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برطانیہ برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات ہوئی تھیں۔ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔

عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

انہوں نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارک دی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنورات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی اور ملکی برآمدات کو مزید اوپر لیجانے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal