NPG Media

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

 

ممبئی : انڈین کیپٹن ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے گزشتہ برس اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری میں والدین بننے والے ہیں اور اب ان کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی۔

 

 

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہوں کہ آج دوپہر ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے انوشکا اور بچی دونوں خیریت سے ہیں۔

مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویرات نے مزید لکھا کہ آپ کی نیک تمناؤں، پیار اور دعاؤں کا شکرگزار ہوں۔

بھارتی کرکٹ اسٹار نے بتایا کہ انوشکا اور ان کی بیٹی دونوں تندرست ہیں اور وہ اپنی زندگیوں کے اس نئے باب کے آغاز پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اگست 2020 میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی تھی۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا تھا کہ ‘اور پھر ہم 3 ہیں’۔

 

 

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا تھا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

 

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal