NPG Media

امریکی ریاست شکاگو میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک،چار زخمی

شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈیوڈ بران کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت جیسن نائٹینگل کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس سے جھڑپ میں مارا گیا ۔ تاہم اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

شکاگو ٹریبون کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1.50 بجے پیش آیا جب مشتبہ شخص نے شکاگو یونیورسٹی میں 30 سالہ طالب علم کو گیراج میں گھس کر گولی مار دی، وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ۔

دوسری جانب امریکہ کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کابینہ باصلاحیت 24 مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal