NPG Media

ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کر لیا

نیویارک: کیپٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد امریکا میں سیاسی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ، ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کر لیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مسودہ پیر کے روز امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ مواخذے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی اداروں اور قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، انہوں نے جان بوجھ کر شہریوں کو کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اُکسایا۔

ادھر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، اُن کا نئی انتظامیہ کی تقریب میں نہ آنے کا فیصلہ بہتر ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلد اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کی بطور امریکی صدر فتح کی توثیق کر دی ہے اور اب ٹرمپ کے اقتدار کے چند روز ہی باقی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ صدر کی نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔

دوسری جانب ٹویٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔ ٹویٹر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ٹویٹر کو تشدد پر اُکسانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal