NPG Media

اظہر علی نے کین ولیمسن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا

کرائسٹ چرچ:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرویو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ریلیز کیا، اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے ٹیموں کی کارکردگی پر بات کی۔

اظہر علی نے کین ولیمسن سے نیوزی لینڈ اور ان کے ورلڈ نمبر ون بننے کا راز پوچھا اور اظہر علی نے بتایا کہ سیریز میں میرا پسندیدہ لمحہ نیل ویگنر کا فریکچر کے باوجود کھیلنا تھا۔

اظہر علی نے کیوی کپتان سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے ، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، آغاز میں آپ کے بولنگ اٹیک نے رنز نہیں کرنے دئیے۔

کین ولیمسن نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم اچھاکھیلی، اظہر آپ نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ شاندار ہے، جیمیسن نے عمدہ بائولنگ کی، ہنری نے عمدہ بولنگ کی، بنچ اسٹنرنتھ کی وجہ سیاب نیوزی لینڈکی ٹیم ورلڈ نمبر ون بھی بن گئی ہے۔

کین ولیمسن نے کہا کہ کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کے لیے بڑی محنت کر رہے ہیں، جیمیسن بڑا اسپیشل کرکٹر ہے، اس کی موجودگی سے فائدہ ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal