NPG Media

لوگوں کی آہ وبکا کو بلیک میلنگ کہنے پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے: مریم نواز

کوئٹہ:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آہ وبکا کو آپ بلیک میلنگ کہیں گے، تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

مقامی ہوٹل سے کوئٹہ ائرپورٹ کےلیے روانگی کے وقت میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے، وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پر 22 کروڑعوام کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں اور اُن کےسروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشوں کو دفنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہےہیں، یہ آپ کا فرض ہے اور یہ آپ کو کرنا پڑے گا۔

لیگی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے اور اُن کے ایکٹرز سے ملنے کا وقت ہے، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوم لوگوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں ہے۔

اس قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے دورے کو میتوں کے دفنانے سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔ آج میتوں کو نہ دفنانے کی شرط مانی تو یہ غلط روایت قائم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے۔ ہزارہ برادری کے تمام مطالبے مان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کرسکتے، ہزارہ برادری میتیں دفنائے گی ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal