NPG Media

اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں:کامران اکمل

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان ون ڈے کپ سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش دکھائی دیئے،انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے 38 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں، بطور سینئر کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے باوجود میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔

کامران اکمل نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے اور میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن میں اب اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں‘۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal