NPG Media

فیس بک پر پیجز لائک کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: فیس بک نے معروف عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو لائک کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق عوامی سطح پر مقبول شخصیات, فنکاروں اور اس کے علاوہ برانڈز کے فیس بک صفحات پر سے لائک کرنے کا آپشن مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے جاری کیے جانے والے نئے ڈیزائنز کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعہ صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ رکھ سکیں گے اور اسی طرح مقبول شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی۔

فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پیجز کے نئے ڈیزائن سے متعلق واضح طور پر کہا ہے کہ ہم پبلک پیجز پر لائک کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ  فی الحال وہ صارفین جو پیج کو "لائک” کرتے ہیں وہ خود بخود ہی اس صفحے کے فالوورز میں شمار ہوجاتے ہیں۔ لیکن کسی بھی وقت ان ترتیبات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ کچھ صفحات کے مالکان کے لیے کچھ حد تک پریشان کن ہوسکتا ہے جو صرف ایسے لوگوں کے ساتھ مشغول ہونا چاہتے ہیں جو پیج میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تاہم کمپنی کی جانب سے فی الحال اس پروسیس پر کام جاری ہے اور جلد ہی عوام کو اس حوالے سے نئی اپ ڈیٹ بھی موصول ہوجائے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal