NPG Media

2021میں انڈیا کے ساتھ ہولناک جنگ ہوگی،ہم مرنے مارنے کے لیے تیارہیں: چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کیمیرین کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہائی الرٹ پر رہے اور دشمن کےممکنہ وار کے منہ توڑجواب کے لیے خود کو تیار رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تائیوان اور انڈیا کے ساتھ جس قسم کاہمارا فرنٹ کھلاہوا ہے تو ہمیں 2021میں جنگ لڑنا پڑ سکتی ہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ ہم ہر لمحہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میدان میں اترنا پڑ سکتا ہے جنگی مشقیں جاری رکھی جائیں اور سپاہی کسی بھی وقت مارنے مرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں ۔

واضح رہے کہ تائیوان چین سے جان چھڑانے کے لیے امریکہ کو آوازیں دے رہا ہے جب کہ لداخ کے مقام پر انڈیا بھی چین کے چنگل سے بچنے کی جستجو میں لگا ہوا ہے۔

یہ خیال کیاجا سکتا ہے کہ2021میں چین کسی محاذ آرائی کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے اپنے فرنٹ کئی جگہوں سے کھولے ہوئے ہیں ۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal