NPG Media

پوتن اور آنگلا مرکل کا رابطہ، مشترکہ ویکسین بنانے پر تبادلہ خیال

برلن: روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عالمی وبا کی مشترکہ طور پر ویکسین تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کو شکست دینے کے لیے مل کر ایک موثر ویکسین بنائے گے۔

خیال رہے کہ روس اور جرمنی میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن ڈرائیوز شروع ہونے کے بعد یہ رابطہ عمل میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ روس میں 32 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 58 ہزار 988 ہے۔

اسی طرح جرمنی میں عالمی وبا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک وبا سے 8 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 18 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہے۔

امریکا میں وبا کے کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں 58 ہزار 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے وبا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے اور شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ترکی میں 22 لاکھ 55 ہزار 607 افراد متاثر اور 21 ہزار 685 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 21 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 75 ہزار 608 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal