NPG Media

بھارتی شہریوں کے ملک سے باہر بھی خواتیں پر جنسی حملوں کے واقعات بڑھ گئے

نیو دہلی : بھارتی شہریوں کے ملک سے باہر بھی خواتیں پر جنسی حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کابل میں بھارتی شہری نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی ، بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے نے 28 دسمبر کو لڑکی کو نشانہ بنایا اور اس دلخراش واقعے کی ویڈیو بھی سماجی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

اس حوالے سے افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے بھارتی شہری کو افغان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغانستان میں جنسی زیادتی کے واقعات میں بھارتی شہری ملوث پائے گئے ہیں ، بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر ایس کے نارائن کو افغان لڑکی سے جنسی زیادتی پر ملک بدر کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں ناصرف اقلیتیں بلکہ عورتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا بھارت کا چوتھا بڑا جرم ہے۔ زیادتی کے زیادہ تر کیسز میں بھارتی پولیس مظلوموں کو مجرم بنا دیتی ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں بھارت میں زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون کو بھی انصاف نہ ملا ، امریکی خاتوں کو سابق میئر دہلی کے بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا مگر ملزم کو بھارتی عدالت نے ضمانت دیدی۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں یومیہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 91 واقعات رپورٹ ہوتے ہیں ، بھارتی سرکاری ادارے این سی آر بی نے انکشاف کیا کہ 2018 میں خواتیں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 33 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal