NPG Media

چین بھارت کیساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرے: امریکا

نیو یارک: امریکہ نے بھارت کے ساتھ سرحد پر چینی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیجنگ تمام تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

خیال رہے کہ سینیٹ سے 740 بلین ڈالر کے قومی اتھارٹی ایکٹ 2021 کو منظور کر لیا گیا ہے۔ امریکا کی نئی دفاعی پالیسی میں بھارت کی سرحد پر چین کی حکومت کی طرف سے فوجی جارحیت جاری رکھنا کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل دونوں ایوانوں کے ذریعہ منظور کردہ قانون سازی کو ویٹو کیا تھا ، لیکن ان کی وجوہات کا ہندوستان کی سرحد پر چینی جارحیت سے متعلق سیکشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار میں بھارتی ناکامیوں کی طویل فہرست میں لداخ میں شکست بھی شامل ہو گئی ہے۔

امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین نے لکھا ہے کہ بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپا ہوا جبکہ بھارت چینی فوج کو پیچھے دھکیلنے میں ناکام رہا۔

امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین نے بھارتی میڈیا اور کتابوں میں سورما دکھائی جانے والی بھارتی فوج کی ناکامیوں سے پردہ ہٹا دیا ہے۔

جریدے کے مطابق چار گنا بڑے دفاعی بجٹ اور چھ گنا بڑی معیشت والے چین کے ساتھ معاشی طور پر غیر مستحکم بھارت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی طویل جنگ لڑنے کے قابل ہے۔

فارن پالیسی میگزین نے مزید لکھا کہ بھارت کی جانب سے معاشی پابندیاں چین کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں ہیں چین کے ساتھ جنگ سے بھارت کو اپنے مختارانہ خارجہ پالیسی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں سرحدی دراندازی کے نتیجے میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد لداخ کے علاقے میں ماحول کافی گرم ہو گیا تھا۔

یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر وادی گلوان کے بارے میں بھی کہا گیا کہ اس کے اہم ترین علاقے پینگونگ جھیل جس کی شہرت عامر خان کی تھری ایڈیٹس فلم تھی وہ اب چین کے قبضے میں آچکی ہے۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal