NPG Media

پاکستانی خاتون یوپی کے گاؤں کی سربراہ بن گئی، 5 سال تک کسی کو خبر نہ ہوئی

اترپردیش: پاکستانی خاتون تین دہائی قبل سے ہندوستان میں رہ رہی تھی انہیں حالیہ سال کے اوائل میں اترپردیش کے ایٹا ضلع میں عبوری گاؤں کا سربراہ بنادیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون کی شناخت بانو بیگم کے نام سے ہوئی ہے اور جن کی رہائش کراچی کی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی خاتون 35 سال قبل ایٹا میں ایک رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لیے ہندوستان آئی تھی اور توسیع شدہ ویزے پر تب سے یہیں مقیم ہے۔ صرف یہی نہیں خاتون کی ایک مقامی رہائشی سے شادی بھی ہوگئی ہے۔

اگرچہ خاتون کو کبھی ہندوستانی شہریت نہیں دی گئی، لیکن 65 سالہ خاتون کو طویل مدتی ویزا پر آدھار، ووٹر کی شناخت اور دیگر دستاویزات مل گئیں۔

2015 میں اس خاتون نے گواڈو گرام پنچایت سے بلدیاتی انتخابات لڑے اور نمائندہ منتخب ہوئیں۔

تاہم اس مہینے کی شروعات میں گاؤں کے ایک رہائشی نے حکام کو بتایا کہ بانو بیگم پاکستانی شہری ہے جس کے بعد وہ استعفی دینے پر مجبور ہوگئیں۔

اس کے بعد ضلعی پنچایت کے راج افسر ‘ڈی پی آر او’ نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal