NPG Media

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

 

دبئی:آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی،نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیم (آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بتایا گیا کہ کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف زبرست کارکردگی کے بعد فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں اور انہوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پچھاڑ کر دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اس فہرست میں مارنوس لابو شین کا چوتھا نمبر ہےجبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

ٹاپ ٹین میں بابر اعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ ٹیسٹ بائولروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیںاورٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بائولر موجود نہیں،آسٹریلیا کےمچل سٹارک ٹاپ فائیو بائولروں میں آگئے ۔

 

 

بھارت کے ایشون دو درجے برتری کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔ جسپریت بھمرا نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل رائونڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے بین سٹوکس پہلے نمبر پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں آ گئے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal