NPG Media

چین میں سردی کی شدید لہر ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

بیجنگ: چین کی محکمہ موسمیات اتھارٹی نے بدھ کے روز سردی کی لہر کے لئے انتباہ جاری کیا ، کیونکہ سردی کی شدید لہر وسطی اور مشرقی چین کے بیشتر علاقوں میں پھیل رہی ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی) نے کہا کہ بدھ سے جمعرات تک چین کے بیشتر جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔

این ایم سی کے مطابق ، سردی کی لہر مذکورہ بالا علاقوں اور شمالی چین کے کچھ حصوں اور دریائے یانگسی اور دریائے ھوئی کے علاقوں میں طوفان لائے گا۔

ایسے میں محکمہ موسمیات نے عوام کو سرد موسم اور تیز ہواؤں کے خلاف احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں موسم سرما کے باعث برفباری اور سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ شدید برفباری نے یورپ کے اکثر ملکوں میں نظام زندگی متاثر کر دیا۔

اٹلی ، فرانس ، جرمنی اور برطانیہ میں سمندری طوفان کے باعث بارشوں اور مسلسل برفباری نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں رواں ہفتے برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

برطانیہ میں سمندری طوفان کے باعث بارشیں اور برفباری ، درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ اٹلی ، فرانس اور جرمنی میں بھی شدید سردی کے باعث نظام زندگی متاثر ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے مختلف ریاستوں میں رواں ہفتے برفانی طوفان کی پیش گوئی کر دی ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal