NPG Media

کانپور پوسٹ آفس نے گینگسٹر چھوٹا راجن اور منا بجرنگی کی تصاویر پر مشتمل ڈاک جاری کردیا

 

کانپور: آج صبح کانپور پوسٹل ڈیپارٹمنٹ نے گینگسٹر چھوٹا راجن اور منا بجرنگی کی تصاویر پر مشتمل مرکزی ڈاک خانے کے ذریعے ڈاک جاری کرنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان اور بدمعاشوں کی تصاویر ‘مطلوب’ فہرستوں میں عام ہیں، لیکن کانپور میں ان کی تصاویر ڈاک ٹکٹوں پر چھپی ہوئی ہیں۔

انڈیا ٹو ڈے سے بات کرتے ہوئے پوسٹ آفس ماسٹر جنرل ونود کمار ورما نے اسے ’’مائی اسٹیمپ‘‘ ڈیسک کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ 5 روپے کی قیمت کے حامل ان ڈاک ٹکٹوں کی درخواست پوسٹ آفس میں ایک گمنام شخص نے 600 روپے میں کروائی تھی

وی کے ورما نے بتایا کہ متعلقہ عہدیدار نے ضروری کاغذات اور شناختی کارڈ کی معلومات لیے بغیر تصاویر کے ساتھ 12 اسٹیمپس جاری کر دیے۔

انھوں نے بتایا کہ مائی اسٹیمپ محکمہ کے انچارج کو اس غلطی کے بعد پوسٹ آفس سے معطل کردیا گیا ہے اورمزید چھ ملازمین کے خلاف ایک اضافی انکوائری بھی ترتیب دی گئی ہے۔

انڈر ورلڈ ڈان راجن اس وقت ممبئی کی ایک جیل میں ہے اور منا بجرنگی کو یوپی کی باغپت جیل میں 2018 میں ہی قتل کر دیا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal