NPG Media

ٹوئٹر میں بلیو ٹِک کا حصول 2021 میں کیسے ممکن ہے؟

کیلفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جنوری 2021 سے نئی اکاؤنٹ پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے، جس کے تحت ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرنا ممکن ہوجائے گا۔

کمپنی کے مطابق نئی پالیسی میں صارفین 20 جنوری سے اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جاکر ویریفکیشن کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

نئے قوانین کے تحت ٹوئٹر کی جانب سے پالیسی کی ابتداء میں 6 اقسام کے اکاؤنٹس کو ویریفائی کیا جائے گا۔ ان اکاؤنٹس میں خصوصی طور پر حکومتی عہدیداران، کمپنیاں، برانڈز، غیرمنافع بخش ادارے، نیوز، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، سماجی ادارے اور دیگر مؤثر شخصیات شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ان کیٹیگریز میں مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹویٹر میں بلیو ٹک کا حصول چھ ماہ تک ٹوئٹر کے مستقل استعمال، ٹویٹر کے قواعد کی مکمل پابندی کرنے کے بعد ممکن ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر کی جانب سے میمورلائزاڈ لیبل کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو انتقال کرجانے والے صارفین کی پروفائلز کے لیے ہوگا، جس میں دوسرا صارف اس اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے اپلائی کرسکے گا۔

تاہم سب سے اہم 2017 میں کمپنی کی جانب سے اکاؤنٹ کو ویریفائی کرانا روک دیا گیا تھا جو کہ 20 جنوری سے دوبارہ شروع کیا جارہا ہے اور اسی دن سے غیر متحرک اکاؤنٹ سے بلیو ٹِک ہٹانے کا بھی آغاز ہوجائے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal