NPG Media

دفاعی بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ویٹو مسترد

نیویارک: ایوان نمائندگان نے دفاعی بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کر دیا ، ویٹو کے خلاف 87 کے مقابلے میں 322 ارکان نے ووٹ دیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کی مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے بھی 109 ارکان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اگر امریکی سینیٹ سے بھی ویٹو کو مسترد کیا گیا تو یہ صدر ٹرمپ کی مدت صدارت میں مسترد ہونے والا پہلا ویٹو بن جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی سے متعلق سوشل میڈیا کو حاصل تحفظ ختم کرنا چاہتے تھے ، اس کے علاوہ ٹرمپ نے فوجی اڈوں کے نام جرنیلوں کے نام سے منسوب کرنے کی شق کی بھی مخالفت کی تھی۔

ٹرمپ جو اس بات پر ناراض ہیں کہ کچھ ری پبلکن ارکان نے 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک کی جیت کا اعتراف کیا اور نو منتخب صدر جوبائیڈن کو تسلیم کیا ، نے گزشتہ بدھ کو دفاعی بل کو ویٹو کر دیا۔ بائیڈن 20 جنوری کو سدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے جمعرات کو امدادی پیکج میں ایک فرد کو دو ہزار ڈالر اور جوڑے کی صورت میں چار ہزار ڈالر کی رقم بطور امداد دینے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو منظور کرنا چاہا تو ری پبلکن ارکان نے اس کی مخالفت کی۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal