NPG Media

کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان

ویب ڈیسک:سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا69واں اجلاس کل ہوگا۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں پی سی بی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔

 

Related posts

پی سی بی کا مستقبل کی حکمت عملیوں کی تشکیل کیلئے ‘کنکشن کیمپ’ کا انعقاد

admin

بھارت نے چنئی ٹیسٹ جیتنے کیلئے بنگلا دیش کو 515 رنز کا ہدف دیدیا

admin

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نسیم شاہ اور محمد رضوان کی ترقی

admin