NPG Media

گجرات میں 10 سال سے کمرے میں بند تین بہن بھائیوں کو بچالیا گیا

 

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راجکوٹ میں تین بہن بھائیوں کے خود کو 10 سال تک کمرے میں بند رکھنے کا دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا  ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم جس کا نام "ساتھی سیوا گروپ” ہے نے تین گریجوایٹ بہن بھائیوں کو ان کے والد سے بچا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ تینوں بہن بھائی کی عمر 30 سے 45 سال کے درمیان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان تینوں کو گزشتہ دس سال سے ایک ہی کمرے میں قید کیا گیا تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ تینوں نے خود کو اپنی والدہ کی وفات کے بعد کمرے میں بند کرلیا تھا، تاہم لوگوں کا دعوی ہے کہ ان کے والد توہم پرست تھے اس لیے اپنے بچوں کو کالے جادو سے بچانے کے لیے قید رکھا تھا۔

ساتھی سیوا گروپ کی افسر جالپا پٹیل نے بتایا کہ جب اتوار کی شام کو ان کی تنطیم کے اراکین نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اس کمرے میں بالکل بھی روشنی نہیں تھی اور اس میں سے باسی کھانے اور انسانی غلاظت کی شدید بدبو آرہی تھی، کمرے میں چاروں جانب اخبارات بکھرے ہوئے تھے۔

جالپا پٹیل نے مزید بتایا کہ تینوں کی حالت شدید خراب تھی۔ ان کے بال اور داڑھی اتنے بڑھے ہوئے تھے کہ دیکھنے میں وہ بھکاریوں کی طرح نظر آرہے تھے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal