NPG Media

ٹرمپ انتظامیہ ملکی دفاع کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کر رہی: جوبائیڈن

نیویارک: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور اس سے امریکہ کو سکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پینٹاگون کے ساتھ مل کر رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صدارتی عہدہ کی منتقل میں تاخیر ہو جائے لیکن اس غیر جمہوری عمل سے امریکہ کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور ہم امریکی عوام کی حمایت سے ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکہ کی جنوبی سرحدوں کی طرف تباہی پھیلائی اور اب پنٹا گون کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ اس وقت کتنے امریکی فوجی دوسرے ممالک میں جنگ کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں محکمہ دفاع اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے مالی بجٹ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی سکیورٹی ادارے شبہات کی زد میں نہ آئیں اور ہم مناسب طریقے سے اپنا کام شروع کریں۔ وزارت دفاع کے مالی بجٹ کے حوالے سے واضح نظریہ اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام مشکلات پر قابو پالیں گے جن کا امریکی عوام کو سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسین کی فراہمی کے عمل پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ہمار مقصد ہے کہ پوری دنیا میں امریکہ کی ساکھ کو بچایا جائے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal