NPG Media

منی ایل ای ڈی’ ڈسپلے کے ساتھ ‘آئی پیڈ پرو’2021 میں لانچ ہوگا

کیلفورنیا: منی ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ایپل کا 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا۔

ڈیجی ٹائمس کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایپل نے ڈسپلے اور ٹچ پینلز میں اپنی سپلائی چین کو مختلف کردیا ہے، جس کے نتیجے میں بل آف ایکسچینج ( بی او ای) سے آئی فون نے او ایل ای ڈی پینل کی فراہمی کے لیے منظوری حاصل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ جغرافیائی انفارمیشن سسٹم ( جی آئی ایس) آئی فون اور آئندہ آنے والے آئی پیڈ پرو دونوں کے لیے ٹچ پینلز فراہم کرنے جارہا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ایپل ایک ‘منی ایل ای ڈی’ ڈسپلے کے ساتھ 12.9 انچ کے ‘آئی پیڈ پرو’ کی تیاری کر رہا ہے، جو موجودہ آئی پیڈ ڈسپلے میں بہت ساری اصلاحات پیش کرے گا۔ جس میں گہرے کالے، روشن چمکدار، زیادہ رنگین، اور بہتر فیچرز شامل ہوں گے۔

2021 میں پیش کیے جانے والے آئی پیڈ پرو کے ڈسپلے کو ہزاروں انفرادی ایل ای ڈی کے ذریعے روشن کرے گا۔

جاپان کے اخبار نکی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایپل کمپنی اگلے سال 2021 میں 230 ملین آئی فونز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ سال 2019 کی نسبت 20 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم کمپنی کسٹمرز کی ڈیمانڈ کے مطابق پروڈکشن میں ردوبدل بھی کرے گی۔

کمپنی کے مطابق جہاں نئے آئی فونز کی اسکرین کی ریزولیوشن بہتر ہے وہیں ان میں ایک ’سیرامک شیلڈ‘ بھی استعمال کی گئی ہے تاکہ گرنے کی صورت میں اس کا پہلے سے چار گنا بہتر بچاؤ ممکن ہو سکے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal