NPG Media

نئی دہلی میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی،تمام سکول بند

نئی دہلی:(این پی جی میڈیا )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ خطرناک حد تک بڑھنے سے تمام سکولوں کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 225 کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا جس کے باعث نئی دہلی میں تمام سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ہیں جبکہ نئی دلی میں عوام کو ورک فرام ہوم جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئی دلی کے مضافات میں کوئلے سے چلنے والے پانچوں پاور پلانٹس بند کردیئے گئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal