NPG Media

روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسا سِکہ نکال لیا گیا

ماسکو: روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسے سکے کو سرجری کے ذریعے نکال لیا گیا۔59 سالہ روسی شہری کی ناک میں سکہ چھ سال کی عمر میں پھنسا تھا تاہم والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے کے ڈر سے بچے نے اس بات کو چھپائی رکھا اور بعدازاں خود بھی اس کے بارے میں بھول گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روسی شہری نے حیران کن طور پر ناک میں بنا کسی درد یا الجھن کو محسوس کیے 55 سال گزارلیے تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے بعد ایک دن اچانک بزرگ شہری کو ناک میں درد اور رکاوٹ محسوس ہوئی جس پر اںھیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر نے ناک کی اسکیننگ کرنے کے بعد بتایا کہ ان کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے جس کے تحت ان کے ناک میں درد ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے روسی شہری کے ناک کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کے ناک سے سکہ نکال لیا گیا، ناک سے نکلنے والا سکہ 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس میں استعمال کیا جاتا تھا جس کی موجودہ قیمت ایک پینی سے بھی کم ہے۔


واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی مختلف شہریوں کی ناک سے کئی رکاوٹ پیدا کرنے والی اشیاء نکالی جاچکی ہیں۔

2015 میں سرے سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ انگلینڈ کے رہائشی اسٹیون ایسٹن کی ناک میں پھنسا ہوا ذرا سا بھالا نکالا گیا۔ اس کا پتہ 44 سالوں کے بعد تب ہوا جب اسٹیون کو چھینک آئی اور وہ ذرا اس کے سامنے گِر پڑا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal