NPG Media

ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

ممبئی:(این پی جی میڈیا) بھارت کے شہر بنگلور میں رہائش پذیر 25 سالہ اداکارہ  سوجانیا نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز صبح  کے وقت اداکارہ سوجانیا کے بنگلور میں واقع اپارٹمنٹ سے ان کی لاش ملی ہے۔

پولیس نے سوجانیا کے کمرے سے خودکشی سے قبل لکھا گیا مبینہ 4 صفحوں پر مشتمل  تحریری نوٹ بھی برآمد کرلیا ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے انہیں درپیش ذہنی مسائل اور ان پر قابو نہ پانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

خود کشی سے قبل لکھے گئے مبینہ خط میں سوجانیا نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی ٹھہرانے کے بجائے خود کو ٹھہرایا ہے اور اپنی فیملی سے اس عمل کے لیے معافی بھی طلب کی ہے۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سوجانیا نے خط میں لکھا کہ ’میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں زندگی میں کبھی ایسی کوئی احمقانہ حرکت نہیں کروں گی لیکن میرے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے ، میں اندر سے مکمل طور پر مرگئی ہوں۔‘

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، سوجانیا ان دنوں کام کے سلسلے میں بنگلور شفٹ ہوئی تھیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal