NPG Media

شمالی کوریا کا پھر بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، امریکا کا تفتیش کا آغاز 

پیانگ یانگ(این پی جی میڈیا)جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائلوں کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے اعلی ملٹری حکام نے یہ دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کی تصدیق جاپان کے وزیراعظم کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے واقعہ کو "اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائلوں کا جوڑا سمندر کی جانب مار کیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی دعوی کیا ہے کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ میزائل تجربہ اشتعال انگیز اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔ادھر شمالی کوریا نے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تو دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر اور جاپانی وزیر اعظم نے اس نئی صورت حال پر اپنے اپنے ملک کی سلامتی کونسلز کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔بیلسٹک میزائل کے تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو شمالی کوریا کی ایٹمی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal