NPG Media

نئے افغان آرمی چیف نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کابل: (این پی جی میڈیا) افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی عبوری کابینہ اور دیگر اداروں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس اعلان کے مطابق طالبان کے سینیئر کمانڈر قاری فصیح الدین کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اب افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری فصیح الدین عام شہری کے لباس میں دفتر کی مرکزی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ارد گرد دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal