NPG Media

شائقینِ کرکٹ پی سی بی مرچنڈائز سے ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکتے ہیں، پی سی بی کااعلان

لاہور:(این پی جی میڈیا)شائقینِ کرکٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آن لائن مرچنڈائز اسٹور سے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے۔ پی سی بی نے مرچنڈائز پروگرام آن لائن بکنگ کااعلان کیا ۔ پی سی بی کا آن لائن اسٹورhttp://www.shop.pcb.com.pk پر دستیاب ہے۔

ورلڈ کپ 1992 کی جرسی پی سی بی کی لیگیسی سیریز کا پہلا ایڈیشن ہوگا۔ بورڈ کا سب سے پہلے اس جرسی کو لانچ کرنے کا مقصد اپنی اس تاریخی اور شاندار کامیابی کی یاد تازہ کرنا ہے،اس فتح نے ملک میں کھیل کا ایک نیا کلچر متعارف کروایا، جس نے بہت سے افراد کو کھیل کی جانب راغب کیا۔

ورلڈ کپ 1992 کی ایک عظیم کہانی یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان جو اب پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں ان کی قیادت میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔پی سی بی کے نئے چئیرمین رمیز راجہ بھی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal