NPG Media

ڈالر کی اونچی اوڑان سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،راجہ عدیل

لاہور (این پی جی میڈیا) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ ڈالر کی اونچی اوڑان سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

انہوں نے  روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3سالوں کے دوران ڈالرکی قدر110سے بڑھ کر 167روپے سے تجاوز کرگئی ہے جس سے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میںآئے دن اضافہ ہورہا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرونی قرضوں میںاربوں روپے مزید اضافہ ہوگا جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے صنعتوں میں استعمال ہونے والا درآمدی خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتی شعبہ پر مزید مالی بوجھ بڑھے گا۔

آئر ن و سٹیل مارکیٹس کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ مضبو ط معاشی پالیسیوں سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سب سے زیادہ اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑے گا جو بیشتر درآمد کی جاتی ہیں۔ پٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے کے نتیجہ میں کرائے اور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں اضافے کی شکل میں ظاہر ہوگا،جس سے اشیاء کی ترسیل کی لاگت بڑھے گی اور نتیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑے گا اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔

Related posts

پی ٹی آئی سندھ کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے روانہ

admin

صدارتی مباحثے میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

admin

ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

admin