NPG Media

میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کے کوچ مقرر

لاہور(این پی جی میڈیا) نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا کوچ مقرر کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، ان کے مستعفی ہونے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔رمیز راجا نے کہا کہ ہمیں ڈری سہمی پاکستانی ٹیم کو شیر بنانا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے۔میگا ایونٹ میں میتھیو ہیڈن اور ورنون فلینڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یہ دونوں کوچز ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ میتھیو ہیڈن نے 103 ٹیسٹ اور 161 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں، کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹ میں وہ مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد رنز اسکور کرچکے ہیں۔ ورنون فیلنڈر نے جنوبی افریقا کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز اور 30 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal