NPG Media

بھارتی اداکار اکشے کمار کی والدہ اس دنیا سے چل بسیں

ممبئی (این پی جی میڈیا):بھارتی اداکار اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا شدید علالت کے باعث اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔
اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں، میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیا آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کو دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز انہوں نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
اکشے کمار نے کہا تھا کہ یہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے بہت مشکل وقت ہے، آپ کی ہر دعا ہماری بہت مدد کرے گی۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal