NPG Media

امریکی فوجی طالبان کے ساتھ ہاتھ کر گئے

برطانیہ (این پی جی میڈیا):برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج افغانستان سے جاتے ہوئے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو کو ناکارہ کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کو امریکی فوج کی اس حرکت شدید غصہ ہے اور وہ اسے دھوکہ قرار دے رہے ہیں۔

امریکی انخلا مشن کے کمانڈر جنرل فرینک میکنزی کے مطابق امریکی فوجیوں نے رواں ہفتے روانگی سے قبل 73 طیاروں کو ناکارہ بنایا تھا جب کہ 48 طیارے استعمال کے قابل چھوڑے گئے ہیں۔

الجزیرہ کے ایک صحافی کے مطابق طالبان نے توقع کی تھی کہ امریکی افغان طالبان کے استعمال کے لیے متعدد ہیلی کاپٹر چھوڑ دیں گے۔

صحافی کے مطابق جب انہوں نے طالبان کے ایک رہنما سے سوال کیا کہ آپ کیوں امریکیوں سے آپریشنل ہتھیار چھوڑ جانے کی توقع کر رہے تھے؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم یہ سوچ رہے تھے کہ یہ ہتھیار اب ایک قومی اثاثہ ہیں جو آنے والی حکومت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکی اقدام سے سخت مایوس ہیں اور غصے میں ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے کیونکہ یہ ہتھیار اب آپریشن کے قابل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ امریکی عہدیدار نے 30 جون کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ افغان ایئر فورس 167 طیاروں، 108 ہیلی کاپٹروں اور 59 دیگر طیاروں پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب ازبک حکومت نے بتایا ہے کہ انہوں نے اس خدشے سے کہ کہیں یہ طیارے طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں 46 افغان جیٹس اور 59 دیگر طیارے اپنے قبضے میں کر لیے تھے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal