NPG Media

بگ باس سیزن 13 کے ونر سدھارتھ شکلا دل کی علالت کے باعث انتقال کر گئے

ممبئی(این پی جی میڈیا): بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شُکلا دل کے دورے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں کوپر اسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔ بعد ازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد ان کی لاش ان کے لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔

سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ہے اور ان کے چاہنے والوں سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکار بھی صدمے میں ہیں۔

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal