NPG Media

امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان طالبان کا تاجروں سے مطالبہ

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی اور غیر ملکی انخلاء کے بعد تاجروں سے ملک میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔
البان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے انخلا کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں کو مکمل تحفظ اور مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اُن سے سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ’تاجروں،سرمایہ کاروں کو اقتصادی مسائل کے حل میں شامل ہوناچاہیے، نئی حکومت غیرملکیوں کو بھی افغانستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے گی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’افغانستان کے تمام شہریوں کو معاف کرچکے ہیں، ملک کی کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ کل بیس برس بعد کابل سے امریکی فوج کا مکمل انخلا ہوا، غیرملکی افواج کے جانے کے بعد کابل سمیت افغانستان کے دیگر علاقوں میں جشن منایا گیا اور علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے جبکہ آتشبازی سے آسمان روشن بھی ہوا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal