NPG Media

نیرج چوپڑا پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

دہلی(این پی جی میڈیا):ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے نفرت انگیز پروپیگنڈے پر برس پڑے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نیرج چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کو اپنے ایجنڈے کا رنگ دے کر نہ پیش کریں،ہم سارے جیولین تھرور آپس میں بہت محبت سے رہتے ہیں، جیولین (نیزے) تھرو کرنے سے قبل ارشد ندیم سے اپنی جیولین لینے کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے وقت سب جیولین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں، ہر ایتھلیٹ کی ذاتی جیولین بھی انتظامیہ کے حوالے ہوتی ہے اور وہ کوئی بھی استعمال کرسکتاہے، ارشد بھی جیولین سے اپنی تیاری کررہا تھا، اس بات کو میڈیا نے غلط انداز میں پیش کیا ہے۔

بھارتی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم مجھے اور میرے بیان کو اپنے مفادات اور پروپیگنڈے کو آگے بڑھانیکے لیے استعمال نہ کریں، کھیل ہمیں متحد رہنا سکھاتا ہے، حالیہ تبصروں اور عوام کے رد عمل کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal