NPG Media

بالی وڈ اداکارہ ورینا حسین کی عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے اپیل

ممبئی (این پی جی میڈیا):بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ورینا حسین نے اپنے آبائی ملک افغانستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں ورینا حسین نے بتایا کہ آج سے 20 سال قبل افغانستان میں یہی صورتحال تھی جیسے کہ آج کل نظر آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان کی حکومت آنے پر میرے خاندان نے 20 سال قبل افغانستان سے بھارت میں سکونت اختیار کی تھی۔

ورینا نے کہا کہ وہ ایک لمبے عرصے سے بھارت میں موجود ہیں اور یہ ہی اب ان کا گھر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے اور دل بھی بہت دکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورینا حسین نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے مسائل حل کرائیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal