NPG Media

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنیننڈز کا گھر اندر سے کیسا دکھتا ہے

ممبئی (این پی جی میڈیا):بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کچھ روز قبل اپنے گھر کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو حقیقت میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت ہے۔

بھارتی اداکارہ کی نئی ویڈیوز میں ان کا گھر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ رواں برس جنوری میں اپنے نئے کرائے کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی ہیں جو ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین پریانکا کو اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایا 6 لاکھ 78 ہزار بھارتی روپے ادا کرتی ہیں جب کہ اس اپارٹمنٹ کی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

جیکولین جس گھر میں منتقل ہوئی ہیں یہ وہی ہے جہاں 2018 میں نک جونز سے شادی تک پریانکا چوپڑا رہائش پذیر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جیکولین کا یہ فلیٹ 5 کمروں پر مشتمل ہے جب کہ ان کی بالکونی سے ساحلِ سمندر کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کے گھر کے اندر ایک گارڈن بھی ہے جہاں انہوں نے اپنی پسند کے پودے اور سبزیاں لگائی ہوئی ہیں اور اکثر ورزش کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal