NPG Media

نیٹ فلیکس سنجے لیلا بھنسالی کو 35کروڑ دینے کیلئے تیار

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ’ہیرا منڈی‘کی تیاری کے لیے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس سے معاہدہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے نیٹ فلیکس کی جانب سے شو کے پہلے سیزن کے لیے سنجے لیلا بھنسالی کو 35کروڑ بھارتی روپے دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سیزن میں متحدہ ہندوستان کے دوران طوائفوں کی کہانیاں اور آزاد ضلع ہیرامنڈی کی پوشیدہ حقیقت کو دکھایا جائے گا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اور نیٹ فلیکس کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت، پہلا سیزن 7 قسطوں پر مشتمل ہوگا جس کی پہلی قسط میں ہدایت کاری کے فرائض سنجے لیلا بھنسالی نبھائیں گے جبکہ بقیہ 6 قسطوں کے ہدایت کار وبھو پوری ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے لاہور کی تاریخی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں کئی نامور اداکارائیں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی اور اپنی اداکاری کےجوہر دکھایئں گی۔

فلم پاکستان کے شہر لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی جا رہی ہے اور یہ مہنگا ترین پروجیکٹ ہو گا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal